مسلم امہ کی بیٹھک پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں، عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے او آئی سی کا اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اجلاس کا انعقاد ایک خوشحال اور پر امن افغانستان کیلئےپاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے ۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا افغانستان کی صورتحال پر مسلم امہ کی بیٹھک پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔ اجلاس میں اسلامی ممالک کی قیادت کی بھرپورشرکت پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے۔ اجلاس کے ذ ریعہ افغانستان کے بہتر مستقبل کیلئے لائحہ عمل کی تیاری کے ساتھ اقوام عالم کو اس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے پیغام دیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More