میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر بلوچستان کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفے کے بعد حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کی تیاری جاری ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر بلوچستان کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ئے اسپیکر کے لئے میر جان محمد جمالی کا نام زیر غور ہے۔

رہنما بلوچستان عوامی پارٹی ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ قدوس بزنجو کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفے کے بعد بی اے پی نے تحریک بھی واپس لے لی تھی۔ اسپیکر نے رولنگ دی تھی کہ تحریک کا کوئی ایک محرک اپنی قرارداد واپس لے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More