عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

کوئٹہ: عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے ۔ مقررہ وقت تک کسی اور امیدوار نے وزارت اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے باضابطہ انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کل ہوگا۔ عبدالقدوس بزنجو کو 33 اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ وزارت اعلیٰ کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ بن کر سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد عملی کام نظر آئیں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہوجاؤں، سیاست میں گھنٹوں میں چیزیں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More