عبدالغفورحیدری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مولانا عبدالغفورحیدری نے ایک بیان میں کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ منی بجٹ کے ذریعے عوام کو ساڑھے تین ارب کا ٹیکہ لگایا گیا، اس وقت ملک پر نا اہل اور نا لائق حکمرانوں کو جبری طور پر مسلط کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سے زیادہ سالوں میں سے سوائے مہنگائی اور بے روزگاری کے انہوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔قوم سے اپیل ہے کہ 23 مارچ کو سڑکوں پر نکل کراس نا اہل حکمرانوں سے نجات حاصل کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More