تازہ ترین
اب تک پشاور کے بیورو چیف کی بیٹی بھی دم توڑ گئی

اب تک پشاور کے بیورو چیف کی بیٹی بھی دم توڑ گئی

پشاور:(29 جولائی 2020)اب تک پشاور کے بیورو چیف عارف یوسف زئی کے گھر گیس لیکج سے دھماکے میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والی بیٹی بھی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں اب تک کے بیورو چیف عارف یوسفزئی کے گھر میں قیامت گذر گئی،گزشتہ روز گیس لیکج کے باعث آتشزدگی سے زخمی ہونے والی عارف یوسفزئی کی بیٹی بھی جاں بحق ہوگئیں ہیں،آتشزدگی کے باعث بیورو چیف عارف یوسف زئی کا اکلوتا بیٹا موسیٰ جاں بحق ہوا تھا۔

واقعے کے بعد مشیر اطلاعات کے پی کامران بنگش نے عارف یوسفزئی کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی اور ان کے اکلوتے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

کامران بنگش نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا،مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں عارف یوسفزئی اور اہل خانہ کیساتھ کھڑے ہیں،اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top