مہنگائی کا سلسلہ جاری،آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے ،شماریات بیورو کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔

شماریات بیورو کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔ سندھ کے باسی سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور،قیمت 17 سو روپے تک پہنچ گئی۔کراچی میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 17سو روپے کی سطح پر پہنچ گیا،حیدر آباد میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1640 روپے تک ہے۔سکھر میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1420،لاڑکانہ میں 1360 کا ہے۔بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی آٹے کی قیمتیں بڑھیں۔

دستاویز کے مطابق خضدار میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1580 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،کوئٹہ میں 15سو روپے اور بنوں میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 14سو تک ہے،راولپنڈی اور اسلام آباد میں آٹا سستا نہ ہو سکا قیمت 15 سو سے کم نہ ہو سکی،اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1566 روپے ہے،راولپنڈی میں آٹے کے بیسں کلو تھیلے کی قیمت 1533 روپے تک ہے،پنجاب کے دیگر شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام رہا،گجرانوالہ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے،لاہور ،فیصل آباد،سیالکوٹ اور سرگودھا میں قیمت 980 روپے جبکہ ،ملتان اور بہاولپور میں بھی 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More