عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کردیا

بہاولپور: عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائر کردیئے ہیں۔

دانیا شاہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عامر لیاقت حسین جیسے دکھتا ہے وہ ویسا بالکل بھی نہیں ہے، شادی کے بعد کے گزرے ہوئے 4ماہ میرے لیے کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین نشہ کرکے آئے روز مجھ پر بے پناہ تشدد کرتا تھا، وہ مجھے ایک چھوٹے سے کمرے میں بند رکھتا تھا۔

دانیا شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے عامر لیاقت کیخلاف تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائر کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ فراہم کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More