عامر خان کا وزیراعظم سے ہوئی بات چیت بتانے سے انکار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما عامر خان کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان سے وفد کے ہمراہ ملاقات کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یہاں پہلے بار تشریف لائے ہم نے احترام کے ساتھ ملاقات کی۔ ان سے کوئی شکوہ شکایت نہیں کیا ۔ مطالبات پہلے سے طے شدہ تھے۔خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی۔

عامر خان نے کہا کہ وزیر اعظم پہلی بار آئے تھے۔ مختلف موضوع پر بات ہوئی تاہم عمران خان سے عدم اعتماد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ۔ پوری ملاقات میں عدم اعتماد کے حوالے سے ایک لفظ نہیں کہا گیا ۔ وزیراعظم سے اندر کیا بات چیت ہوئی سب نہیں بتائیں گے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ساڑھے تین سال بعد آئے ہیں۔ اچھی بات ہے ۔ نہ ہم نے یقین دہانی کروائی نہ انھوں نے مانگی۔عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد ہمارا کسی جماعت سے رابطہ نہیں ہوا ۔ عوام کے لئے جو بہتر ہوگا ہم وہ کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More