ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں

امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کراچی میں انتقال کرگئیں، اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ عصمت صدیقی کافی عرصہ سے علیل تھیں۔ان کی عمر 80 برس تھی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عصمت صدیقی کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد مدینہ بلاک7گلشن اقبال (کراچی) میں ادا کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More