لاہورمیں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرخاتون کو قتل کردیا گیا

لاہور:شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔تھانہ ملت پارک کی حدود میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا جبکہ ہر بنس پورا میں میں سیلز مین کو لوٹ لیا گیا ۔

لاہور میں تھانہ ملت پارک کی حدود میں ڈکیتی واردات ہوئی ۔ ڈاکوؤں نے دو خواتین سے موبائل اور پرس چھیننے کی کوشش کیا ور مزاحمت پر فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا ۔ مقتولہ کی شناخت پچپن سالہ مصباح کے نام سے ہوئی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے ۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں دو ڈاکو سیلز مین سے ساٹھ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ابتک نے حاصل کرلی۔ پولیس کی جانب سے متاثرہ سیلزمین کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More