اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس 12مئی کوہوگا

نیویارک :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے جمعرات بارہ مئی کو خصوصی اجلاس ميں طالبان کی جانب سے برقعہ لازمی قرار دئيے جانے کے معاملے پر بحث ہوگی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق 12 مئی کو سلامتی کونسل خصوصی اجلاس ميں طالبان کی جانب سے برقعہ لازمی قرار دئيے جانے کے معاملے پر بحث ہوگی۔افغانستان کے ليے اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب ڈيبرا لائنز پندرہ رکنی کونسل کو بريفنگ ديں گی۔ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس ناروے کی درخواست پر بلايا گيا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان کے رہنما ہيبت اللہ اخوند زادہ نے گزشتہ ہفتے حکم جاری کيا تھا کہ ملک کی تمام خواتین کے ليے اب برقعہ لازم ہے۔ ايسا نہ کرنے کی صورت ميں انہيں اور ان کے اہل خانہ ميں شامل مردوں کو نشانہ بنايا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More