فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ بازار میں 4 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 27ہزارروپے پرآگیا 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کی کمی سے1لاکھ8ہزار882روپےہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں بھی 4 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1896ڈالر پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More