آر می چیف کی قیادت میں مسلح افواج کے سینئر وفد کا دورہ چین

اسلام آباد: آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں مسلح افواج کے سینئر وفد نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں مسلح افواج کے سینئر وفدنے پاک چائنہ جوائنٹ ملٹری کوآپریشن کمیٹی اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں بین الاقوامی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر غور اور اسٹرٹیجک شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں افواج کے درمیان تربیت ،ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More