وزیر اعلیٰ پنجاب پر اعتماد کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔ قرارداد میں صوبے کی ترقی کو روکنے اور رکاوٹیں ڈالنے کے غیر جمہوری اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔

قرارداد میں گورنر کی تعیناتی کو روکنے کے غیر آئینی اقدامات اور اسپیکر پرویز الہیٰ کی اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو روکنے کے غیر آئینی اقدام کی بھی مذمت کی گئی ۔ اجلاس کے دوران پیش کردہ قرارداد میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کا اپنے عہدے پر رہنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More