سونے کی فی تولہ قیمت میں800روپے کی کمی

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں800روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ 32 ہزار700 روپے پر آگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت686روپے کی کمی سے 1 لاکھ13ہزار769 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی12ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1933 ڈالر پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More