فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کی کمی

کراچی:ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کم ہوگئی۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 17 ہزار 400 روپے ہےجبکہ 10 گرام سونے کی قدر 214 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 625 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہو کر 1784 ڈالر فی اونس ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More