رات کی تاریکی میں عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا، حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب نوٹس لینا چھوڑ دیں۔ نوٹس لینے کی باری ختم ہو گئی اب عوام تمہارے جھوٹوں کا نوٹس لیں گے۔

اپنے ایک بیا ن میں لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں عوام پیٹرول بم گرایا گیا ہے ۔ اب حالت یہ ہو گئی ہے کہ رات کے اندھیرے میں عوام پر ظلم ڈھایا جاتا ہے۔پاکستانی قوم تیاری پکڑو، اگر یہ لوگ اقتدار سے چمٹے رہے تو خدانخواستہ ہر آنے والا دن پاکستانی قوم پر بھاری ہے۔ آج ڈینگی کنٹرول نہیں ہو رہا ہے ۔ عوام مر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیازی سوچتا کم اور بولتا زیادہ ہے۔ ملک میں چینی کہیں 130 اور کہیں 150 روپے کلوگرام مل رہی ہے جبکہ اسٹاک 15 دن کا رہ گیا ہے۔ پہلے چینی باہر بھجوائی گئی اور پھر ڈالر خرچ کر کے پاکستان میں منگوائی گئی۔ عوام کو اربوں کا ٹیکہ لگایا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ ڈوبتی ہوئی کشتی کو سنبھالا دینے کے لئے حکمت عملی وضع کرنی ہو گی۔ لوگ ہم سے بھی سوال کریں گے۔ہم آئین کے ماننے والے ہیں، آئینی راستہ تلاش کرنا ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More