اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 15 مارچ بروز منگل کو طلب کرلیا۔
چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی اور نیب کے دیگر سینئر افسران شریک ہوں گے۔
اجلاس میں کرپشن کیسز کے جائزے سمیت کئی شکایات پر قانون کے مطابق انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کی منظوری متوقع جبکہ مختلف ریفرنسز احستاب عدالتوں میں دائر کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔