ملتان :لیاقت آباد میں مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے آئے شخص کو خنجر کے وار کر کے قتل کردیا گیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملتان کے علاقے لیاقت آباد میں ڈبل پھاٹک کے قریب ذاتی تنازعے پر ایک شخص کو خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ مقتول نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد میں آیا تو پیچھے سے مخالف شخص نے اس پر خنجر کے پے در پے وار کراسے قتل کردیا ۔