لاہور میں تاجر کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

لاہور: نیوانارکلی بازار میں تاجر کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ملزم عرفان نے مقتول پر 8 گولیاں چلائی اور موقع سے فرار ہوگیا ۔

لاہورکے علاقے نیو انارکلی بازار میں لین دین کے تنازعے پر تاجر عرفان نے ساتھی تاجر عاصم شہزاد پر گولیوں برسا دی جس سے عاصم شہزاد نامی شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول کو 8گولیاں لگیں جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول عاصم شہزاد انارکلی بازار کا سابق صدر تھا ۔مقتول اور ملزم دکاندار عرفان میں لین دین کا تنازع تھا۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More