پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا، الیکشن اور نیب ترمیمی بلز کی منظوری لئے جانے کاامکان

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل شام چار بجے ہو گا ۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اور نیب آرڈیننس ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ایجنڈے کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی۔ یاد رہے دونوں بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہو چکے ہیں ۔ صدر مملکت نے بِلز پر دستخط کرنے کی بجائے بل واپس بھیج دیے تھے ۔

مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں قومی احتساب بیورو آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے قیام کا بل پیش کیا جائے گا۔پاکستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز بل 2022 اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق والدین کے تحفظ کا بل منظوری کے لیے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، والدین کے تحفظ کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہوا، سینیٹ سے 90 روز میں منظور نہ ہو سکا۔

ایجنڈے کے مطابق پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال پر بحث کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More