وزیر اعلیٰ پنجاب کے آبائی ضلع میں آوارہ کتوں نے بچے کی جان لے لی

ڈیرہ غازی خان : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آبائی ضلع کے سرکاری اسکول میں خونخوار آوارہ کتوں نے ساتویں کلاس کے بچے پر حملہ کردیا ۔ کتوں کے کاٹنے سے بچہ جان کی بازی ہارگیا ۔

ڈیرہ غازی خان میں سرکاری اسکول میں ساتویں کلاس کے طالبعلم پر خونخوار کتوں نے حملہ کردیا ۔آوارہ کتوں کے کاٹنے کے باعث معصوم بچہ جا ں بحق ہوگیا ۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 5 آوارہ کتوں نے ایک اسکول میں داخل ہوکر بچے کو بھنبھوڑدیا بچے نے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More