بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کےقریب دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ سولہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکا پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب پولیس وین کے پاس دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ کے سول اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے ۔وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More