مہنگائی کا بڑا طوفان آنے والا ہے، حماد اظہر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی حالات کی طرح معیشت بھی غیر مستحکم ہو چکی ہے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ پہلے معیشت کو بحران کی طرف لے گئے اور پھر بحران سے نکالنے کے لیے اب ہر چیز مہنگی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان سے معیشت نہیں سنبھالی جارہی تو ملک کا مزید نقصان نہ کریں اور فوری انتخابات کا اعلان کر دیں۔

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کا امپورٹڈ حکومت نے برا حشر کر دیاہے ۔ان کی معاشی ٹیم کو کوئی بھی سنجیدہ نہیں لے رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 2ماہ میں معیشت کو بحران میں لے گئے ،اب مہنگائی کا بڑا طوفان آنے والا ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ 55 دن میں ڈالر 23 روپے مہنگا ہوا، پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوچکا ہے۔ معیشت کی بحالی کا واحد حل نئے الیکشن کا اعلان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More