سرجانی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

کراچی : سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 اے میں ڈاکوؤں نے گھرمیں لوٹ مارکے دوران جوان سال لڑکی کودرندگی کانشانہ بناڈالا۔چار ڈاکو معصوم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرارہوگئے۔ڈاکٹرز نے 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق کردی۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 اے میں چار ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی جوان سال لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ گزشتہ روز چار ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئےمکینوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی ۔ڈاکوؤں نے گھر سے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹا۔

دوران ڈکیتی ملزمان نے 17 سالہ لڑ کی کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عباسی شہید اسپتال کی میڈیکل رپورٹ میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق کردی ہے جبکہ دوسر ی جانب واردات کو سولہ گھنٹوں سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود پولیس اب تک ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More