اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آج چینی بینکوں نے پاکستان کیلئے 2 ارب 3 کروڑ ڈالر قرضہ منظور کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج 2.3بلین ڈالر کے قرض کے معاہدوں پر دستخط کردیئے۔ 2.3 بلین ڈالر کی رقم چند دنوں میں پاکستان کو موصول ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں قرض کی سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔