ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 594 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 941 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 594 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 594 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہو گئی جبکہ کورونا سے مزید 8افراد کے انتقال کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ہزار 941 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 585کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار411، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 430، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 228، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 720، بلوچستان میں 33 ہزار 644، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 665 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More