پی ٹی آئی حکومت میں 70ہزار نئی کمپنیاں قائم ہوئیں، فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعاتفرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات میڈیا یونیورسٹی بنانے جارہی ہے۔ اس میں میڈیا سے متعلق جدید علوم لارہے ہیں۔ میڈیا یونیورسٹی میں ایک سازگار ماحول فراہم کریں گے۔

اسلام آباد میں زیبسٹ یونیورسٹی کے نویں میڈیا فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں ہماری نوجوان نسل کی خداداد صلاحیتوں کی آبیاری کی جارہی ہے۔ کمیونیکیشن کا شعبہ اب روایتی نہیں رہا بلکہ بے شمار راستے کھل چکے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے۔ ہماری 22 کروڑ آبادی میں سے 60 فیصد نوجوان ہیں۔ ملک بھر میں 18 کروڑ موبائل سمز زیر استعمال ہیں۔ ہمارے نوجوان با صلاحیت ہیں جن میں جدت لانے کی صلاحیت ہے۔یہ ففتھ جنریشن وار فیئر کا دور ہے۔ کنٹیکٹ آزادانہ منتقل ہوتا نظر آتا ہے۔ اس کی بنیادی سطح پر وضاحت بہت ضروری ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈراموں کو بحالی کی طرف لانا ہوگا۔کہانی کے مواد کا معاشرے پر مثبت اثر ہونا چاہیے۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی ذہن سازی کرنا ہوگا۔ ہماری حکومت کے دوران 70ہزار نئی کمپنیاں قائم ہوئیں اور 929ارب کا خالص منافع کمایا۔ ریئل سٹیٹ، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی ترقی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More