کار ایم نائن لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی، میاں، بیوی اور چار بچے لاپتہ

کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر کار ایم نائن لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور چار بچوں سمیت سات افراد لاپتا ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کو تباہ حالت میں ملیر ندی سے نکال لیا گیا ہے اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔لنک روڈ پر حادثےکا شکارگاڑی حیدرآباد جارہی رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی میں میاں بیوی اور چار بچےسوار تھے۔

دوسری جانب تھڈو ندی کے سیلابی ریلے میں بہنے والی خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ تین بچوں کو بچا لیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More