نواب شاہ میں ٹریفک حادثہ،خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

نواب شاہ: قاضی احمد کے قریب گاڑی نہر میں جاگری۔ حادثے کے دوران کار میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث خواتین و بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

پولیس حکام کے مطابق نوابشاہ میں قومی شاہراہ قاضی احمد کے قریب نہر میں گرنے والی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ۔حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مرنے والوں میں 3 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بری طرح جھلسنے کے باعث جاں بحق افراد کی شناخت مشکل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More