پنجاب میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 6 جاں بحق، 8 زخمی

لاہور: پنجاب کے شہر ایبٹ آباد اور پتوکی میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ۔

لاہور میں پتوکی کے مقام پر دین پورروڈ پر تیز وین نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی ۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مرنے والوں کی شناخت ناظم ، وسیم اور عارف کے ناموں سے ہوئی ۔جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں ۔

دوسری جانب اٹک مین ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ آٹھ شدید زخمی ہوگئے ۔ راولپنڈی سے کالاباغ جانے والی ہائی ایس وین کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More