اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

حیدرآباد:محکمہ جنگلات کے سابق چیف کنزرویٹر کرپشن کے الزام میں گرفتار

اینٹی کرپشن پولیس بدین نے ساڑھے چار کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں محکمہ جنگلات کے سابق چیف کنزرویٹر ریاض وگن کو دیگر دو سابق افسران سمیت حراست میں لےلیاہے۔

چند ماہ قبل کرپشن کا مقدمہ درج ہونے پر معطل کیے گئے تین سرکاری افسران کو اینٹی کرپشن سرکل بدین نے حراست میں لے لیا۔کرپٹ افسران میں محکمہ جنگلات کے سابق چیف کنزرویٹر ریاض وگن ، الطاف جیسر اور غلام حیدر چانڈیو شامل ہیں۔

 اینٹی کرپشن سرکل بدین کے افسر یار محمد نظامانی نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے ، محکمہ جنگلات کے سابق افسران کو گرفتاری کے بعد اینٹی کرپشن حیدرآباد کے دفتر لایا گیا تاہم بعد میں مذید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 تینوں سابق سرکاری افسران کو اینٹی کرپشن سرکل بدین نے مقدمہ نمبر ’’ایک اوبلک دوہزار پندرہ‘‘ کے تحت حراست میں لیا جس میں جنگلات کی زمینوں پر قبضے اور جنگلات کی لکڑی کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔

 مقدمے کے تحت ان کرپٹ افسران نے خورد برد میں محکمہ جنگلات کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ بدین میں بینظیر بھٹو پارک پر بھی اٹھائیس لاکھ کی کرپشن کی تھی۔

Related posts

چترال: چار افراد برفانی تودے کی زد میں آ گئے، دو کی لاشیں نکال لی گئیں

nehal qavi

گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

nehal qavi

اپنی زندگی میں اتنے بدترین حالات کبھی نہیں دیکھے، پرویز الہیٰ

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More