اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

ریکوڈک منصوبے پر چار مئی کو بریفنگ دی جائیگی،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان داکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے یہ مسئلہ بہت پیچیدہ ہے جس کے متعلق پارلیمنٹیرینز اور میڈیا کو چار مئی کو بریفنگ دی جائیگی۔

انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد ہ بلوچستان لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایا کہ ماضی میں بلوچستان کے عوامی مزدورں کےلئے جدوجہد کرتے تھے لیکن آج حالات اس قدر خراب ہیں کہ یہاں مزدورں کو نہیں چھوڑا جا رہا ہے تربت واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت اقدام تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت مزدوں کے حقوق کےلئے قانون سازی کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے مزدوں کو انکے مکمل حقوق ملیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار یہاں آئے اور سرمایہ کاری کریں تاکہ بلوچستان میں پائی جانیوالی بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے کیونکہ جب تک سرمایہ نہیں ہوگا صوبہ ترقی نہیں کرسکے گا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایاکہ حب بلوچستان کا صنعتی شہر ہے لیکن وہاں صعنت کاروں نے مقامی آبادی کو مکمل نظر انداز کیا ہے جو بلوچستان کے عوام کےلئے نیک شکون نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والے کسی بھی مزدور کو بے روزگا نہیں کرنا چاہتے لیکن ریکوڈیک منصوبہ انتہائی پیچیدہ ہے جس بہت جلد حل کرینگے۔ انھوں نے بتایا کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو ریکوڈیک منصوبے سے متعلق چار مئی کو بریفنگ دینگے۔

Related posts

مریم نوازسےقطر کےسفیرکی ملاقات، وزیر اعظم کیلئےنیک خواہشات کا پیغام

M.Umair Raza

تیز رفتار کار الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

shakir shaikh

سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ، کویت نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ کردیا

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More