اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

الطاف حسین کا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے اعلان لاتعلقی

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کا اب ایم کیو ایم سےکوئی تحریکی یا تنظیمی تعلق نہیں رہا،گورنر سندھ نے کسی ماورائے عدالت قتل کا نوٹس نہیں لیا، میرےگھر پر چھاپہ مارا گیا لیکن عشرت العباد نے مذمت تک نہیں کی۔

ایم کیو ایم کے قائد نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو میں گورنر سندھ سےلاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز نے میری بہن کےگھر پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران میرے زخمی بھانجےکو گرفتار کیا گیا۔ تمام چھاپے اور اعلانات گورنر کے ہوتے ہوئے کئے گئے۔ کارکن عشرت العباد سے کسی ریلیف یا رعایت کی امید نہ رکھیں۔ڈاکٹر عشرت العباد وفاق کے نمائندے ہیں۔ وہ کبھی بھی ایم کیو ایم کے گورنر نہیں تھے۔ میڈیا مباحثوں میں گورنر کو ایم کیو ایم کا نمائندہ ظاہر نہ کرے۔ ہم نے ماضی میں بغیرگورنر شپ آپریشن جھیلا ہے۔ساتھی اب کسی تعاون کیلئےگورنر سندھ کی طرف نہیں دیکھیں۔اگر کارکن خوفزدہ ہیں تو گھروں میں محصور ہو جائیں۔الطاف حسین نے کہا کہ رینجرز نےغیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کو دس دن کا نوٹس دیا ہے۔کسی کے پاس اسلحے کا لائسنس نہ ملا تو اسے چودہ سال کی جیل ہوگی۔کراچی میں تین روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔رینجرز نے کراچی کےشہریوں کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنےکا حکم دیا ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے عسکری ونگ والی تمام جماعتوں کا نام لیا۔سپریم کورٹ نےلشکر جھنگوی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا بھی نام لیا۔

Related posts

کیویز کے خلاف فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمبرون پوزیشن یقینی

login web

مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ہی رکھنے کا فیصلہ

shakir shaikh

خواجہ سراﺅں کی زندگی پر بننے والی فلم شناخت آج ریلیز کی جائے گی

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More