تازہ ترین دنیا نیوز ٹکر ہیڈ لائن

یمن کی جنگ میں اب تک 519 افراد جاں بحق،1700 زخمی ہوئے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے یمن میں جاری جنگ میں اب تک مارے گئے اور زخمی افراد کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ یمن میں ہلاکتوں سے متعلق اقوام متحدہ کی  رپورٹ میں پانچ سو انیس افراد حملوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ سترہ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کو باغیوں کے تسلط سے نجات دلانے کیلئے سعودی قیادت میں عرب اتحادیوں کے فضائی حملوں میں دو ہفتوں کے دوران پانچ سو انیس افراد حملوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ سترہ سو سے زائد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں اٹھارہ سال سے کم نوے بچے بھی شامل ہیں۔

حملوں  کے باعث دس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ شورش زدہ علاقوں میں پانی بجلی خوراک اور ادویات کی عدم دستیابی سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں لڑائی سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کے تحفظ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Related posts

مقبوضہ کشمیر میں بچے کی شہادت: بھارتی ایمنسٹی انٹریشنل بھی سراپا احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ

faraz ahmed

الزام تراشی کرنے والے ہر موقع پر ناکام ہونگے، وزیراعلیٰ پنجاب

shakir shaikh

کرپشن کیس: ڈپٹی چیئرمین نیب کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک کی توسیع

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More