اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

لاہور: سی آئی اے کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار

لاہور میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے حافظ ثنا ءاللہ عرف قاری ضرارکوگرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق مبینہ دہشتگرد بھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجروں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کرنے اور کرنل امام سمیت دیگر افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

سی آئی اے پولیس کے مطابق مبینہ دہشتگرد حافظ ثنا ءاللہ عرف قاری ضرار کو لاڑی اڈہ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔قاری ضرار راولپنڈی،لاہور سمیت دیگر شہروں کے تاجروں سے کروڑوں روپے بھتہ طلب کرنے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہے۔مبینہ دہشتگرد کرنل خالدخواجہ،کرنل امام اور دیگر افراد کے قتل میں ملوث ہے۔مبینہ دہشتگرد نے وزیرستان اور افغانستان میں بھی عسکری کارروائیوں میں حصہ لیا ہے۔ملزم کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے ۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ دہشتگرد کالعدم تنظیم تحریک طالبان اور حرکت المجاہدین کیلئے کام کرتا ہے۔سی آئی اے پولیس نے قاری ضرار کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Related posts

وزیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے صوبے کے بجٹ کو تاریخی قرار دے دیا

faraz ahmed

وفاقی کابینہ نے قومی رابط کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی

faraz ahmed

بھارتی بیس بال ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کردی

Hunain Siddiqui

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More