مسجد نبوی واقعہ، 5 پاکستانی گرفتار، قانونی کارروائی کا آغاز

ریاض: مسجد نبوی ﷺ میں نازیبا الفاظ کے استعمال اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 5 پاکستانی شہری گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان مدینہ منورہ پولیس نے مقدس مقام کی بے حرمتی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں 5 پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زیرحراست افراد پر زائرین اور نمازیوں کی سلامتی اور عبادات میں خلل ڈالنے کا الزام ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More