اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

کارکن ایسا ماحول پیدا نہ کریں جس سے حالات کشیدہ ہوں ، الطاف حسین

کریم آباد میں ہوئی ہنگامہ آرائی کے بعد متحدہ کے قائد الطاف حسین نے واضع کیا ہے کہ جو ہوا اس کے پیچے ایم کیو ایم کے کارکنان کا ہاتھ نہیں تھا ، تاہم واقعہ پر افسوس ہے ۔ محاذ آرائی نہیں چاہتے ، تحریک انصاف بھی اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے ۔

لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین کا مذید کہنا تھا کہ کریم آباد میں متحدہ کا نہ کوئی انتخابی کیمپ ہے نہ ہی تحریک انصاف کے کیمپ پر حملہ کرنے والے ایم کیو ایم کے کارکن تھے ۔ پی ٹی آئی کے انتخابی کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں، رابطہ کمیٹی تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بات کرے اور تحریک انصاف کے رہنما بھی اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے زہرا شاہد کے قتل کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا، عوام کو اس بات کا بھی صدمہ ہے۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے ہمدردوں سے صبر کی اپیل کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ اگلے چھیاسٹھ گھنٹوں تک تحریک انصاف کے کیمپ پر بیٹھیں ۔

Related posts

نوازشریف نے اربوں ڈالرٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے، حمزہ شہباز

M.Umair Raza

افغان صدراشرف غنی اورامریکی نائب صدر مائیک پینس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

nehal qavi

کابینہ میں ردوبدل، پاکستانی نژاد برطانوی وزیرخزانہ ساجد جاوید مستعفی ہوگئے

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More