کراچی : قائد آباد میں کرکٹ میچ کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں مشتعل افراد نے قریب کھڑی 4 موٹر سائیکل کو نذر آتش کردیا ۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی علاقے قائدآباد میں کرکٹ میچ کے دوران 2گروپوں میں تصادم ہوا۔ مشتعل افراد نے دوران تصادم قریب کھڑی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 4 موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہوگئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے ۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس جلائی گئی موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
۔