حیدرآباد میں کچی شراب پینے سے مزید 4 ہلاک، مجموعی تعداد 8 ہوگئی

حیدرآباد: شہر میں کچی شراب پینے سے اموات کا سلسہ تھم نہ سکا۔ کچی شراب پینے سے آج مزید4 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

حیدرآباد میں کچی شراب پینے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔آج بھی کچی شراپ پینے سے مزید 4افراد دم توڑ گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہوگئی۔ جاں بحق ہونیوالوں میں جموں بھیل اور نظام بلوچ شامل ہیں۔ ہلاک ہونیوالوں میں کا تعلق ماچھی گوٹھ سے ہے۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق کچی شراب سے متاثرہ پانچ مریض زیرعلاج ہیں ۔ دوسری جانب اعلیٰ پولیس حکام نے کچی شراب سے اموات کا نوٹس لیکر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More