فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

فیصل آباد : لاٹھیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے چار افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔آر پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے سی ہی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

فیصل آباد کے علاقہ لاٹھیانوالہ میں گٹ والا ٹال پلازہ کے قریب اسٹیٹ ایجنسی پر بیٹھے افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کی زد میں آ کر دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی ہونے والے افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دالدار،خالد،رانا شکیل اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔ آر پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے سی ہی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More