ملیر میمن گوٹھ میں 2گروہوں میں تصادم، 4 ہلاک، 13زخمی

کراچی: ملیر کے علاقے میمن گوٹھ اور اسحاق جوکھیو گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجےمیں چار افراد جاں بحق اورتیرہ زخمی ہوگئے۔جوکھیو اور حیدری فقیر گروپ کے درمیان پلاٹ کا تنازع تھا۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں میمن گوٹھ اور اسحاق جوکھیو گوٹھ میں 2گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 13زخمی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران 15سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More