مری میں آئے 4 دوست بھی جاں بحق، آخری سیلفی وائرل

مری : مری میں برف کے طوفان میں پھنسے چار دوست بھی انتقال کرگئے، انہوں نے مری میں برف باری کے دوران اپنی زندگی کی آخری سیلفی لی۔

سیر و تفریح کے لیے آنے والے 4 دوستوں نے برف پر سیلفی بھی لی تھی جو ان کی زندگی کی آخری سیلفی ثابت ہوئی، سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین گہرے دکھ اور غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ چاروں دوست گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ جاں بحق 3 افراد سہیل خان، اسد اور بلال کا تعلق مردان جبکہ چوتھے نوجوان بلال حسین کا تلعق کراچی سے تھا۔

واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More