تازہ ترین
عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری

عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری

اسلام آباد:(03 اگست 2020) ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تیسرا روز ہے ، سنت ابراہیمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، جو کل قربانی نہیں کرسکے انہوں نے آج چھریاں سنبھال لی ہیں جبکہ کل کے مہمان آج میزبان بنیں گے ،بچے بھی خوب انجوائے کرنے میں ہیں مصروف ہیں۔

عید ہو یا کوئی بھی اور تہوار، دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں تو لازمی ہوتی ہیں،کل جو بنے تھے مہمان،آج بن گئے میزبان،قربانی کے گوشت پر رشتہ داروں اور دوستوں کی دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،گھروں میں خصوصی پکوان تیار ہو رہے ہیں

عیدالاضحیٰ قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے، کوئی بھی شخص سنت ابراہیمی کی ادائیگی تین روز کے دوران کرسکتا ہے،جو پہلے روز قربانی نہ کرسکا وہ دوسرے اور تیسرے روز بھی یہ سنت ادا کرسکتا ہے۔

تاہم اس بات کا خیال رکھا جانا نہایت ضروری ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے، خصوصاً عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی زیادتی اکثر لوگوں کی صحت کو متاثر کر دیتی ہے، لہذا کھانے میں اعتدال پسندی کو ضرور مدنظر رکھنا چاہیے۔

Comments are closed.

Scroll To Top