کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی رہی۔تیزی کے باعث100 انڈیکس 46 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا ۔تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 46ہزار کی حد عبور کرگیا۔مارکیٹ 391پوائنٹس کے اضافے سے 46ہزار 339پربند ہوئی۔
آج دن بھر مجموعی طورپر377 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔ 241 کمپنیوں کے شیئرزکی قینتوں میں اضافہ جبکہ 110 کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔