کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں ہے، سب اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں ہے، سب اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کی تاریخ کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سپریم کورٹ جا رہے ہیں اور اللہ کو منظور ہوا تو وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سمیت تمام ادارے ملکی سالمیت کے ساتھ ہیں، بجٹ دینا کمال نہیں یہ کوئی اور بھی دے سکتا ہے۔ بجٹ موجودہ یا دوسری حکومت پیش کرے گی یہ سب معاملات زیر غور ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ سب مل کر اچھا حل تلاش کریں گے اور ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں ہے اور سب اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More