دیپالپور: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق

دیپالپور: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ کہچری چوک پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش ٹی ایچ کیو اسپتال دیپالپور منتقل کردی۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی، تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More