یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کا کوئٹہ کا دورہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے کورکمانڈر کوئٹہ سے ملاقات کی اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ اورفیکلٹی ممبران کے گروپ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنس، تاریخی میرقلعہ کا دورہ بھی کیا اورہنہ جھیل کی سیر کی۔

وفد نے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی سے بھی بات چیت کی۔ کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے قوم کی تعمیر میں نوجوانوں بالخصوص خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وفد نے بلوچستان میں امن اور خوشحالی کے لیے مسلح افواج کے دورے کے انعقاد اورعزم کو سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More