پنجاب میں ترقی کا حقیقی سفر شروع ہو چکا ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کا حقیقی سفر شروع ہو چکا ہے، اپوزیشن کو ملکی مفادات کے خلاف کوئی کام نہیں کرنا چاہیئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے تحریک انصاف کے رہنما و سابق ایم این اے رائے حسن نواز نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ساہیوال ڈویژن کی تعمیر و ترقی کے لئے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج پر کام جاری ہے، ساہیوال میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے لوگوں کو علاج کیلئے لاہور نہیں آناپڑے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سمندری انٹرچینج سے ساہیوال کیلئے ایکسپریس وے بنایا جائے گا، ایکسپریس وے کی تعمیر سے نہ صرف شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دیں گے،ساہیوال ڈویژن میں صحت انصاف کارڈ کا پروگرام کامیابی سے جاری ہے،جو علاقے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے تھے، انہیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More