وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب ملتوی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کرنا تھا جسے ملتوی کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ابھی مزید مشاورت کرنا چاہتے ہیں ، خطاب کے لئے وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ شائد وزیر اعظم کل (30اکتوبر) یا پھر پرسوں (31اکتوبر) قوم سے خطاب کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کا خطاب ہی کابینہ کا بیانیہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More